امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے آج ایک دن میں 42 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ مزید 2,062 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اب تک ریاست میں جملہ 40,646 افراد کورونا متاثر ہوئے ہیں۔ 20,298 مریضوںک و صحتیابی کے بعد ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک دن میں ریاست میں جملہ 42 کورونا اموات ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 534 ہوگئی ہے ۔ مشرقی گوداوری ضلع میںایک دن میں 643 نئے پازیٹیو کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک وہاں جملہ متاثرین کی تعداد 4505 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد کرنول میں درج ہوئی ہے جہاں اب تک 5131 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گنٹور میں 4330 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔