آندھرا پردیش میں کورونا سے مقابلہ کیلئے 140 کروڑ روپئے جاری

   

امراوتی 30 اپریل ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج کورونا وائرس سے مقابلہ کیلئے 141.46 کروڑ ڑوپئے جاری کئے ۔ یہ رقم نہ صرف ایمرجنسی ریسپانس کیلئے بلکہ اس وائرس کے خاتمہ کیلئے سسٹم کو تیار کرنے پر خرچ کی جائیگی ۔ یہ کام نیشنل ہیلت مشن کے تحت کئے جائیں گے ۔ فینانس اسپیشل سکریٹری کے وی وی ستیہ نارائنا نے یہ بات بتائی ۔ اس کے علاوہ 18.99 کروڑ روپئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے تحت بھی جاری کئے جائیں گے تاکہ صفائی عملہ کیلئے پی پی ای اور انفیکشن دور کرنے کی ادویات حاصل کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ دیہی مجالس مقامی میں بھی اس وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ پنچایت راج اور دیہی ترقیات محکموں نے اس مقصد کیلئے 102 کروڑ روپئے جاری کرنے کی خواہش کی تھی تاہم وسائل کی کمی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کے محکمہ فینانس نے صرف 18.99 کروڑ روپئے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔