امراوتی 4 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے 67 نئے کیسوں کی توثیق ہوئی ہے اس طرح ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 1650 تک جا پہونچی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کرنول ضلع میں 25 کیسوں کی توثیق ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ کرنول کے ضلع کلکٹر جی ویرا پانڈین آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں جبکہ سابقہ میونسپل کمشنر کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ذرائع نے تاہم بتایا کہ ضلع کلکٹر کا ٹسٹ منفی آیا ہے ۔ آج تیسرے دن بھی کورونا کی وجہ سے کسی کے فوت ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج 86 مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔