آندھرا پردیش میں کورونا کے 304 نئے کیس ‘ دو اموات

   

Ferty9 Clinic

امراوتی 15 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں آج ریکارڈ 304 نئے کورونا پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آج دو اموات کی بھی اطلاع ہے ۔ اب تک ریاست میں 86 اموات ہوچکی ہیںجبکہ کورونا متاثرین کی تعداد بھی 6,456 تک جا پہونچی ہے ۔ حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 304 میں 246 مقامی مریض ہیں جبکہ 52 ایسے مریض ہیں جو دوسری ریاستوں سے آئے ہیں جبکہ چھ افراد بیرون ملک سے واپس ہوئے ہیں ۔