آندھرا پردیش میں کورونا کے 443 نئے کیس

   

جملہ متاثرین کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز‘ پانچ اموات
امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں بھی کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج ایک دن میں ریاست میں کورونا کے 443 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں مریضوں کی تعداد 9 ہزار کے پار پہونچ گئی ہے ۔ جملہ تعداد 9,372 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں پانچ تازہ اموات بھی ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں جملہ 83 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے اور اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4,435 ہوگئی ہے جبکہ ہنوز 4,862 افراد ہنوز دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میںصرف دو دن میں کورونا مریضوں کی تعداد میں 1000 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ 20 جون کو یہاں مریضوں کی تعداد 8000 بتائی گئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میں صرف پانچ اضلاع کو چھوڑ کر تقریبا ہر ضلع سے نئے کیس رپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ کرنول میں اب تک 1354 اور کرشنا میں 1063 مریض پائے گئے ہیں جبکہ اننت پورم میں اب تک مریضوں کی تعداد 870 ہوگئی ہے ۔