امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے آج ایک دن میں جملہ 837 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے نتیجہ میں اب تک ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 16,934 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹو ںمیں ریکارڈ 38,898 کورونا معائنے کئے گئے ہیں جن میں 837 کے نتائج پازیٹیو آئے ہیں۔ آج ایک دن میں آٹھ اموات کی بھی اطلاع ہے جن کے نتیجہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 206 ہوگئی ہے ۔ آج جملہ 256 مریضوں کو ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے ۔