آندھرا پردیش میں کورونا 1891 نئے کیس، 5 اموات

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1891 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں 26236 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ 10241 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 54040 ہے۔ اننت پور میں 2 ، چتور، گنٹور اور نیلور میں ایک، ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 440 کیسس درج کئے گئے جبکہ اننت پور 90 ، چتور 91 ، گنٹور 222 ، کڑپہ 58، کرشنا 356 ، کرنول 67 ، نیلور 70 ، پرکاشم 141، سریکاکولم 21 ، وشاکھاپٹنم 121، وجیا نگرم 28 اور مغربی گوداوری میں 186 کیس منظر عام پر آئے۔ ر