آندھرا پردیش میں 15 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

   

نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد عہدیداروں کو اضافی ذمہ داریاں
حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کی جگن موہن ریڈی حکومت نے 15 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ جن عہدیداروں کے تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے ان میں ایل کے وی رنگاراؤ، ایس وی راج شیکھر بابو، پی رام کرشنا ، کے وی موہن راؤ، ایس ہری کرشنا ، گوپی ناتھ جیٹی، کے پراوین، وشال گونی، رویندر بابو، وی اجیت ، جی کرشنا کانت ، پی جگدیش، ٹی سنہا، ڈی مادھو اور پی وی روی کمار شامل ہیں۔ وجئے واڑہ کے ریلوے ایس پی کے عہدہ پر وشال گونی کو زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر کی راج شیکھر کو اضافی ذمہ داری دی گئی۔ ساحلی علاقوں کی سیکوریٹی سے متعلق ڈی آئی جی کے طور پر ایس ہری کرشنا کو مقرر کیا گیا۔ ایل کے وی رنگا راؤ کو اسپورٹس اور ویلفیر کے علاوہ ریلوے ایڈیشنل جی ڈی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایس وی راج شیکھر بابو کو آکٹوپس اور لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری دی گئی۔ پی رام کرشنا ڈی آئی جی اینٹی کرپشن کو ٹیکنیکل سرویسس ڈی آئی جی مقرر کیا گیا۔ کے وی موہن ریڈی کو پولیس ویلفیر شعبہ کا ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ ایس رام کرشنا ڈی آئی جی وشاکھاپٹنم رینج کو ساحلی علاقوں کی سیکوریٹی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔ پی وی روی کمار کو انفورسمنٹ ایس پی مقرر کیا گیا۔ بی مادھو کو پلناڈو ضلع کا ایڈیشنل ایس پی مقرر کیا گیا۔ نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد پولیس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے جارہے ہیں۔ر