آندھرا پردیش میں 2690 کورونا کیسس، 9 اموات

   

حیدرآباد۔/6 فروری، (سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2690 کورونا کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 9 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 28598 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ پرکاشم ضلع میں 2 اور اننت پور، چتور، گنٹور، کرنول، نیلور، وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ میں ایک ، ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ کورونا سے 11855افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 69572 ہے۔ مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 518 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اننت پور 140، چتور 131، گنٹور 354 ، کڑپہ 181، کرشنا 352، کرنول 147، نیلور 123، پرکاشم 156 ، سریکا کولم 36 ، وشاکھاپٹنم 198 ، وجیا نگرم 56 اور مغربی گوداوری میں 298 کیسس منظر عام پر آئے۔ ر