آندھرا پردیش: چھ سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل

,

   

چتور(آندھراپردیش): ایک چھ سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے چتور ضلع میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکی کورابالال کوٹ چتور میں اپنے والدین کے ساتھ ایک شادی میں آئی تھی۔ اسی دوران جمعرات کی رات 10بجے لڑکی گم ہوگئی۔ لڑکی کوجمعہ 7بجے تک ڈھونڈا گیا۔ اسی دوران شادی کے مقام سے کچھ فاصلہ پر لڑکی نعش دستیاب ہوئی۔“

پولیس انسپکٹر سوکمارنے بتایا کہ بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں کو اس کی اطلا ع دی گئی۔ بعد ازاں بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے تاکہ قاتل کا پتہ لگایا جاسکے۔“ سب انسپکٹر سوکمار سے سوال کیا گیا کہ کیا لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی بھی کیا گیا ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ تو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔“ پولیس نے قتل کا دفعہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔