آندھرا پردیش : ڈانس ٹیچر نے شاگردہ کی عصمت دری کی ۔ 

,

   

بھیما ورم : ریاست آندھراپردیش کے شہر بھیماورم میں ایک نہایت شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک ڈانس ٹیچر نے اپنی شاگردہ کی عصمت دری کردی ۔ ہنس انڈیا انگریزی اخبار کے مطابق دس سالہ لڑکی جو تیسری جماعت میں زیر تعلیم ہے ۔ ڈانس سیکھانے والے ٹیچر نے اس کی عصمت ریزی کردی ۔ ملزم کا نام ایس چیتنیہ ورما بتایا جاتا ہے ۔ اس واقعہ کی خبر جیسے ہی عام ہوئی متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں نے اسکول پر حملہ کردیا ۔

متاثرہ لڑکی کی ماں نے ڈانس ٹیچر کے خلاف ایک پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔