حیدرآباد۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی بہت جلد اپنی کابینہ میں ردوبدل کرنے والے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جگن دسہرہ 15 اکتوبر سے پہلے کابینہ میں ردوبدل کرسکتے ہیں۔ مئی 2019 میں چیف منسٹر بننے پر جگن نے کہا تھا کہ وہ پانچ سال کی مقررہ میعاد مکمل ہونے سے پہلے وہ اپنی کابینہ میں ردوبدل کریں گے اور باقی میعاد دوسروں کو موقع دیں گے۔ امکان ہے کہ بعض سینئر وزراء کے بشمول بیشتر وزراء کو ہٹایا جائے گا۔