آندھرا پردیش کابینہ کا16 جولائی کو اہم اجلاس

   

حیدرآباد۔/9 جولائی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کابینہ کا اجلاس 16 جولائی کو 11 بجے دن طلب کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو امراوتی میں کابینی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کیلئے سکریٹریٹ کے فرسٹ بلاک میں کانفرنس ہال کا انتظام کیا گیا ہے۔آندھرا پردیش میں انتخابی وعدوں کی تکمیل سے متعلق اقدامات کا کابینی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ جاریہ فلاحی اسکیمات کیلئے فنڈز کی فراہمی، پولاورم پراجکٹ کی تکمیل اور دیگر مسائل زیر غور آئیں گے۔ مرکزی بجٹ میں آندھرا کیلئے خصوصی فنڈز حاصل کرنے کی مساعی سے نائیڈو کابینہ کو واقف کرائیں گے۔1