حیدرآباد۔/26 ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش میں گلاب طوفان کی صورتحال پر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے فون پر بات کی۔ وزیر اعظم نے صورتحال اور نقصانات کی معلومات حاصل کی۔ نریندر مودی نے مرکز سے ہر ممکن تعاون اور امداد کا تیقن دیا۔ وزیر اعظم نے طوفان سے عوام کے محفوظ رہنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے طوفان نے اے پی اور اوڈیشہ کو لپیٹ میں لیا ہے۔ طوفان کا اثر ابھی برقرار ہے۔ چھتیس گڑھ، اترا کھنڈ کے کئی علاقے طوفان کی زد میں ہیں۔ر