آندھرا پردیش کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ وطن واپسوزیر اقلیتی بہبود این فاروق نے استقبال کیا

   

حیدرآباد۔/10 جولائی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 322 حجاج کرام کا پہلا قافلہ آج گناورم ایرپورٹ وجئے واڑہ پہنچا۔ اسپائس جیٹ کی خصوصی فلائیٹ سے حجاج کرام جدہ سے وطن واپس ہوئے۔ واپس ہونے والے حجاج میں بیشتر کا تعلق انامیا، گنٹور، باپٹلہ اور دیگر علاقوں سے ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود این محمد فاروق نے رکن اسمبلی گنٹور ( ایسٹ ) محمد نصیر احمد، کے ہرش ودھن سکریٹری اقلیتی بہبود نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ عدنان نعیم عاصم ( آئی پی ایس ) ایس پی کرشنا ضلع، فاروق شبلی، مفتی فاروق، حسن باشاہ، مولانا مشتاق اور ایگزیکیٹو آفیسر ایل عبدالقادر اس موقع پر موجود تھے۔ آندھرا پردیش حج کمیٹی اور دیگر محکمہ جات کی جانب سے ایر پورٹ پر حجاج کرام کی سہولت کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ حجاج کرام کے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں رشتہ دار اور دوست احباب ایرپورٹ پہنچے جنہیں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ حجاج کرام کا دوسرا قافلہ 321 حجاج پر مشتمل رہے گا جو 11 جولائی کو سہ پہر 3 بجے وجئے واڑہ پہنچے گا۔ اس قافلہ میں وشاکھاپٹنم، گنٹور، نیلور اور دیگر اضلاع کے حجاج شامل رہیں گے۔1