آندھرا پردیش کے دو سابق چیف منسٹرس این ٹی آر اور وائی ایس آر کا فروری میں ٹکراؤ

   

آندھراپردیش کے دو سابق وزرائے اعلیٰ نندا موری تارک راما راو (این ٹی آر) اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی پر بن رہی بائیوپکس فروری کے پہلے میں ریلیز ہو جائیں گی۔ این ٹی آر بائیوپک کے پہلے حصہ کی ریلیز 9 جنوری کو عمل میں آئی ذرائع کے مطابق وائی ایس آر پر بنائی گئی فلم ’’یاترا‘‘ کو 8 فروری کو ریلیز کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور این ٹی آر پر بنائی گئی فلم ’’کتھا نائیک کڑو‘‘ کے دوسرے حصہ کو بھی فروری میں ہی ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں چونکہ ریاست آندھرا پردیش میں اپریل میں انتخابات متوقع ہے۔ ایسے میں ان فلموں کی ریلیز کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ این ٹی آر بائیوپک میں ٹالی ووڈ سوپر اسٹار بالا کرشنا نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ اس فلم میں ودیا بالن این ٹی آر کی پتنی بسوا تارکماں کے رول میں ہیں۔ وائی ایس آر بائیوپک یاترا میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کا کردار ملیالم سوپر اسٹار مموٹی نے کیا ہے۔