حیدرآباد۔ 14 مئی (یواین آئی) آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں پانچ بچے تالاب میں غرق ہوگئے ۔ضلع کے ملے پلی گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مہلوکین کی شناخت 15سالہ چرن، 12سالہ ہرش وردھن، 15سالہ پارتھا سارتھی، 12سالہ دکشت کے طورپر کی گئی ہے ۔ یہ بچے گزشتہ رات تالاب میں نہانے گئے تھے۔ بچوں کے والدین اور رشتہ داروں نے انہیں تلاش کیا۔ ان کے کپڑے تالاب کے کنارے ملے ۔ پولیس نے ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کو تالاب سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ متاثرہ خاندانوں نے بتایا کہ بچے چھٹیاں گزارنے اپنے دادا دادی کے گاؤں آئے تھے ۔
سابق وزیر اعلیٰ اور وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی اس المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔