آندھرا پردیش ہائیکورٹ کے 26 ملازمین کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد: اے پی ہائیکورٹ کے 26 عہدیدار اور ملازمین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس جے کے مہیشوری نے تمام ججس کو گھر سے کام کا مشورہ دیا ہے ۔ چیف جسٹس کورونا متاثرہ عہدیداروں اور ملازمین کے علاج کی شخصی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہائیکورٹ و دیگر تحت کی عدالتوں کے اسٹاف کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا گیا۔ رجسٹرار کے مکتوب میں عہدیداروں اور ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ جات ، ہیلت ، میونسپل ایڈمنسٹریشن ، واٹر ورکس ، الیکٹریسٹی اور پولیس کے طرز پر فرائض انجام دیں۔ ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں متاثرہ ملازمین کا علاج جاری ہے۔ ملازمین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھوں کی بار بار صفائی کو یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس نے عدالت کے عہدیداروں و ملازمین سے کہا کہ وہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ ہمت اور حوصلہ کے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کریں۔