آندھرا ۔ اڈیشہ سرحد سے تلنگانہ میں گانجہ درآمد۔ ڈی جی پی

   


حیدرآباد :۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں آنے والا 99 فیصد گانجہ نکسلائٹ کے غلبہ والے آندھرا ۔ اڈیشہ سرحد سے درآمد ہوتا ہے ۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کی پولیس نے ماضی میں کوآرڈنیشن میٹنگ بھی منعقد کی تھی ۔ سالانہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی پی نے کہا کہ چونکہ اس سال فائرنگ کے تبادلہ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماویسٹس ) کے ارکان کو گولی مارنے کے کئی واقعات پیش آئے ، اس لیے تلنگانہ پولیس نے چھتیس گڑھ سے ریاست تلنگانہ میں داخل ہونے کی ماویسٹوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا ۔ ڈی جی پی کے مطابق ریاست کے 33 کے منجملہ 30 اضلاع نکسلزم سے پاک ہیں ۔ ریاست میں باربار گانجہ کو ضبط کرنے کے بارے میں کہتے ہوئے تلنگانہ پولیس سربراہ نے کہا کہ تقریبا 99 فیصد گانجہ نکسلائٹس سے متاثرہ آندھرا ۔ اڈیشہ سرحد کے علاقہ سے ، جہاں اسے اگایا جاتا ہے ، تلنگانہ میں آتا ہے ۔۔