حیدرآباد 15 اگسٹ ( سیاست نیوز ) مہیندرا گروپ کے صدر نشین آنند مہیندرا کو تلنگانہ ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی بورڈ آف گورنرس کا چئیرپرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ علاقہ میں مستقبل کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ میں ان کے رول کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ آنند مہیندرا کو چئیرپرسن بنانے کے علاوہ معروف ماہر تعلیم سرنواس سی راجو کو بورڈ کا نائب صدر نشین مقرر کیا گیا ہے ۔ دونوں تقررات ایک سال کیلئے ہونگے اور حال ہی میں اس سلسلہ میں سرکاری احکام جاری کئے گئے ۔کہا جا رہا ہے کہ آنند مہیندرا اپنے وسیع تجربہ کو برائے کار لاتے ہوئے اسکل ڈیولپمنٹ میں اہم رول ادا کریں گے ۔ آنند مہیندرا کو آٹوموبائیلس ‘ ایرو اسپیس ‘ دفاع ‘ توانائی اور آ:ی ٹکی کے شعبوں میں وسیع تجربہ ہے ۔ وہ ہارورڈ بزنس اسکول ایشیا ۔ پیسکف اڈوائزری بورڈ کے علاوہ ایشیا بزنس کونسل کا بھی حصہ ہیں۔ ان کی خدمات کا کئی ایوارڈز کے ذریعہ اعتراف کیا گیا ہے جن میں پدما بھوشن بھی شامل ہے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت کی جانب سے اسکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور اب آنند مہیندرا کا تقرر کیا گیا ہے ۔