راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے افتتاح کیا
شمس آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 7 میں مسلم فنکشن ہال میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کا آغاز ہوا ۔ پروگرام کا افتتاح راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے اور ساتھ ہی ہر قدم پر ان کا ساتھ دے رہی ہے ۔ وارڈ نمبر 7 کونسلر محترمہ نازیہ بیگم امجد نے بتایا کہ بی آر ایس حکومت عوام کی حکومت ہے عوام بھی بی آر ایس کے ساتھ ہیں کے سی آر نے آنکھوں کی روشنی کے پروگرام کے ذریعہ عوام کی آنکھوں کی جانچ اور علاج کروا رہے ہیں ۔ آنکھ انسانی جسم کی سب سے بڑی نعمت ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروالے ۔ اس موقع پر کولن سشما ریڈی میونسپل چیرپرسن ، محمد صابر علی میونسپل کمشنر ، محمد جہانگیر خاں ، اجئے کونسلرس ، وینکٹیش گوڑ نارسنگی مارکٹ کمیٹی چیرمین ، محمد امجد نمائندہ کونسلر محمد تاج بابا نمائندہ کونسلر کے علاوہ دیگر افراد نے پروگرام میں شرکت کی ۔۔