آنگن واڑی ورکرس کی کلکٹر سے نمائندگی

   

مدہول 27/ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنگن واڑی عملہ نے ضلع کلکٹر ورون ریڈی کو ایک یاداشت پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ حکومت ان کے مسائل کو حل کرے آنگن واڑیوں اور آشا کارکنوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کے جائز مطالبات کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے ان کے ساتھ انصاف کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ اپنی ہڑتال معمول کے مطابق جاری رکھنے کی دھمکی دی اس پروگرام میں آنگن واڑی عملہ، آشا ورکرس اور دیگر نے حصہ لیا۔