آنگن واڑی و آشاورکرس کا تربیتی اجلاس

   

بھینسہ 19/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ صحت رورل عہدیداروں جن میں ڈاکٹر سریکانت جادھو اور رورل ایچ ای او عبدالسلیم کی نگرانی میں بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں آشاورکرس اور ایم پی ڈی او دفتر میں آنگن واڑی ٹیچرس کا علحدہ علحدہ تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایم ڈی اے (ماس ڈرگ اڈمنسٹریشن) سے متعلق شعور بیدار کیا گیا مذکورہ طبی عہدیداروں نے بتایا کہ اکثر پیر میں سوجن (پیر کا موٹا ہونا) آتا ہے ۔ جسے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ صحت کے عہدیداروں کی نگرانی میں آشاورکرس اور آنگن واڑی ٹیچرس گھر گھر پہنچکر دو سال مکمل کرنے والے بچوں سے کو گولیاں دی جائے گی ۔ انھوں نے عوام کو اس ضمن میں تعاون کی اپیل کی اس اجلاس میں ڈاکٹر واصف قمر ، ڈاکٹر سید مجاہد ، ایچ اے نریش و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پتھر پھوڑنے کیلئے غیر مجاز دھماکو اشیاء استعمال کرنے پر چار افراد گرفتار
نظام آباد:19؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر ناگاراجو نے بتایا کہ ٹاسک فورس پولیس نے باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر VIٹائون کے علاقہ میں غیر مجاز طور پر جلٹین اسٹک ( دھماکو اشیاء ) کا استعمال کرتے ہوئے پتھر پھوڑ رہے تھے جس پر پولیس نے چار افراد پر مقدمہ درج کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ناگارائو ، سریش ، کرانتی کرن ، چودھری ، دنیش کمار پر مقدمہ درج کیا ہے ان کے علاوہ دو افراد راہ فرار اختیار کی ہے ۔ پولیس نے جلٹین اسٹیک ، جے سی بی ، دو ٹراکٹروں کو برآمد کرلیا ہے۔ غیر مجاز طور پر ریت کی کھدوائی اور مورم کی نکاسی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔