ملک کی کئی ریاستوں میں 20 فیصد تک خشک سالی کا خدشہ
حیدرآباد۔11اپریل(سیاست نیوز) ہندستان بھر میں آئندہ مانسون کی بارشوں کے متعلق کی جانے والی پیش قیاسی میں کئے گئے دعوے کے مطابق آئندہ مانسون کے دوران معمول کی بارشوں سے کم بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات اور ماہرین موسمیات کی جانب سے کئے جانے والے دعوے کے مطابق گذشتہ 4 برسوں کے دوران ملک بھر کی کئی ریاستوں میں موسم باراں کے دوران معمول سے زیادہ اور معمول کے مطابق بارشیں ہوئیں لیکن مانسون 2023کے دوران مانسون کی بارشوں میں کمی ریکارڈ کئے جانے کا خدشہ ہے لیکن اس کے باوجود کہا جا رہاہے کہ ملک کی بیشتر ریاستوں پنجاب‘ ہریانہ ‘ اترپردیش‘ راجستھان‘ مہاراشٹرامیں جولائی تا اگسٹ کے دوران مانسون کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارش کی مقدار زرعی اراضی کو کارآمد بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہوتی ہے۔ خانگی ماہرین موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ ریاست گجرات‘ مدھیہ پردیش‘ مہاراشٹرا میں بارش میں کمی ریکارڈ کی جائے گی جو کہ زرعی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر کوئی مشکل کا سبب نہیں ہوگی کیونکہ گذشتہ 4برسوں سے ان ریاستو ں میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جاتی رہی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ملک بھر کی کئی ریاستو ںمیں 20 فیصد تک خشک سالی کے خدشات پائے جانے لگے ہیں ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 94 فیصد بارش معمول کے مطابق ہونے کے امکانات ہیں لیکن اگر خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ایسی صورت میں بارش میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔آئندہ موسم باراں کے دوران بارشوں میں کمی کے سلسلہ میں پیش قیاسی کرنے والے اداروں کا کہناہے کہ جاریہ سال بارشیںکم ہونے کے باوجود کسی بڑے نقصان کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔م