حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں آن لائن حقہ سرویس فراہم کرنے والے ایک عادی ملزم شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ٹاسک فورس سنٹرل زون اور خیرت آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 29 سالہ ناگراجو راجو عرف راجہ کنگ ساکن ماریتی نگر خیرت آباد کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق ٹاملناڈو سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ راجو پیشہ سے والدین کے ہمراہ ٹفن سنٹر چلایا کرتا تھا اور کاروبار میں نقصان کے سبب اس نے آن لائن حقہ کا کاروبار شروع کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ راجو کو سابقہ میں گھٹکیسر پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ راجو اس سے قبل ایک کیفے اور لانگ میں کام کرتا تھا اس دوران اس کا کافی گراہکوں سے رابطہ تھا اور اس نے ان گراہکوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے انہیں حقہ فراہم کرنے کا کاروبا شروع کی اور انہیں آن لائن حقہ سپلائی کررہا تھا۔ راجو فی گراہک 2 ہزار روپئے لیا کرتا تھا۔ ٹاسک فورس سنٹرل زون نے مزید کارروائی کیلئے راجو کو خیرت آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ع