میڈرڈ: اسپین کے ایک کونسلر نے ان لائن کونسل میٹنگ کے دوران اپنی ایک غلطی کے لیے مستعفی ہوجانے کی پیشکش کی ۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران نہانا شروع کردیا اور اس وقت کیمرہ بند نہیں کیا تھا ۔ برنارڈو بسٹیلو جو سوئمنگ انسٹرکٹر کا کام بھی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جو کچھ غلطی ہونا تھا ہوگئی اب تاسف سے کوئی فائدہ نہیں ۔ اگر اسی پر ان کی سیاسی زندگی ختم ہوتی ہے تو ایسا ہی سہی ۔۔