آن لائن نسل پرستانہ حملے کرنے والوں پر برطانیہ میں فٹ بال دیکھنے پر پابندی

   

لندن۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چہارشنبہ کے روز کہا ہے کہ ان کی حکومت یورو کپ کے فائنل میں برطانیہ کی اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ حملوں میں ملوث افراد کے آئندہ کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ یورو کپ میں شکست کے بعد برطانیہ کی فٹ بال ٹیم کے تین سیاہ فام کھلاڑیوں کے نسل پرستی کا نشانہ بننے کے بعد قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے۔ یاد رہے کہ یورو کپ کے فائنل میں تینوں سیاہ فام کھلاڑی پنلٹی ککس کے دوران گول کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد انہیں آن لائین نسل پرستانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔