آن لائین اسٹیشنری اشیاء و دیگر سامان منگوانے کی سہولت

   

نئی دہلی ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے 20 اپریل کے بعد بعض شعبوں کو کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے جس کے تحت ای کامرس پلیٹ فارم جیسے امیزان ، فلپ کارڈ وغیرہ سے عوام کو موبائیل فون ، ٹیلی ویژن ، ریفریجریٹر اور اسٹیشنری اشیاء آن لائین منگوانے کی سہولت ہوگی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے ۔ تاہم وزارت داخلی امور کی جانب سے بعض شعبوں کو اپنی سرگرمیاں انجام دینے کی محدود و مشروط اجازت دی گئی ہے۔ حکومت کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران صنعتی و تجارتی سرگرمیاں کو بحال کرنا ہے جو 25 مارچ سے بند تھیں۔