حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے آن لائین کرکٹ بیٹنگ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے فلک نما کے علاقہ بی بی کا چشمہ نے ایک مکان پر دھاوا کیا اور محمد اسحاق نامی شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 62 ہزار روپئے نقد رقم ، سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ جبکہ اس آن لائین بیٹنگ کا اصل سرغنہ راجو مفرور بتایا گیا ہے ۔ یہ لوگ BSF777.com ویب سائٹ کے ذریعہ کرکٹ کا سٹہ چلا رہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے مزید کارروائی کیلئے گرفتار شخص کو فلک نما پولیس کے حوالے کردیا ۔