آوارہ کتے کے حملے میں لڑکی زخمی

   

حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے نانک رام گوڑہ میں آوارہ کتے نے ایک لڑکی پر حملہ کرکے اسے شدید طور پر زخمی کردیا جو سڑک کے کنارہ کھڑی تھی ۔ اس واقعہ کا سی سی فوٹیج وائرل ہوا ہے جس میں آوارہ کتا اچانک لڑکی پر حملہ کرتا ہے جو دیگر دو لڑکیوں کے ساتھ کھڑی تھی۔ اس واقعہ سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ شہر اور اس کے اطراف اضلاع میں آوارہ کتوں کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔