آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان کو مودی کا خط

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ’ پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے استفادہ کنندہ سدھیر کمار جین کے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پکا گھر ایک باوقار زندگی کی بنیاد ہے اور یہ نہ صرف ہماری سلامتی بلکہ یہ ایک بہتر کل کی بنیادبھی رکھتا ہے ۔مودی نے کہا کہ استفادہ کنندگان کی زندگیوں کے یہ یادگار لمحات قوم کی خدمت میں انتھک اور بلا روک ٹوک کام کرتے رہنے کی ترغیب اور توانائی دیتے ہیں۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے سدھیر کمار جین کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں انہیں ’پردھان منتری آواس یوجنا‘کے تحت پکا مکان ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔ خط کے جواب میں انھوں نے لکھاکہ گھر صرف اینٹوں اور سیمنٹ سے بنا ڈھانچہ نہیں ہے ، بلکہ اس سے ہمارے جذبات، ہماری امنگیں وابستہ ہیں۔ گھر کی چہاردیواری نہ صرف ہمیں تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ ہمارے اندر ایک بہتر کل کے لیے اعتماد اور بھروسہ بھی پیدا کرتی ہے۔