حیدرآباد۔ راجندر نگر آؤٹر رنگ روڈ پر آج صبح ایک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ شرت جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اپنے ساتھی 21 سالہ منا متوطن ضلع بیدر کرناٹک دونوں آج صبح ساڑھے سات بجے راجندر نگر آؤٹر رنگ روڈ ایکزٹ نمبر 17 حمایت ساگر سے تیز رفتار لی لینڈ گاڑی میں جارہے تھے کہ توازن کھوکر ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں دونوں افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔