آوٹر رنگ روڈ پر ایل ای ڈی لائٹنگ کا کام مکمل

   

حیدرآباد 16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آوٹر رنگ روڈ پر راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور رات کے اوقات میں حادثات کی روک تھام کیلئے ایل ای ڈی لائٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ کوکا پیٹ تا شمس آباد 136 کیلومیٹر کی آوٹر رنگ روڈ کو ایل ای ڈی سے منور کردیا گیا ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی ہدایت پر یہ کام مکمل کیا گیا ہے ۔ ابتداء میں شہر کے اطراف قائم اس روڈ پر روشنی کا محدود انتظام تھا تاہم اب مکمل رنگ روڈ پر روشنی کا انتظام کردیا گیا ہے ۔