آٹو ڈرائیورس کی آر ڈی او کو یادداشت

   

یلاریڈی /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے ریاستی کانگریس حکومت سے راحت کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی آر ڈی او آفس میں میمورنڈم پیش کیا اور مزید کہا کہ حکومت کی مہالکشمی اسکیم سے ان کا روزٰگار ہی ختم ہوگیا ہے ۔ جس سے آٹو اور ٹیکسی چلاتے ہیں اپنے خاندان کی کفالت کرنے والوں کے چہرے پر مایوسی صاف نظر آرہی ہے ۔ آٹو ڈرائیوروں نے کانگریس سرکار سے ان کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچالینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ڈرائیوروں میں صابر ، روی ، راملو ، رمیش اور ٹیکسی ڈرائیورس موجود تھے ۔