آٹو ڈرائیور کی بیٹی ٹاپ 25 میں شامل

   

احمدآباد : گجرات کے آٹو ڈرائیور کی بیٹی مسکان شیخ نے کمپنی سیکریٹریز فاؤنڈیشن پروگرام ایگزامنیشن منعقدہ ڈسمبر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے ٹاپ 25 میں اپنا نام شامل کرلیا ہے۔ مسکان شیخ کا آل انڈیا رینک 24 ہے۔ جبکہ احمدآباد چیاپٹر میں 77.50% کے ساتھ وہ 5 ویں نمبر پر ہے۔ نتائج کا اعلان پیر کو کیا گیا۔ ایس ایل یو کالج کی طالبہ مسکان شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بڑے کارپوریٹ سے وابستہ ہونے کے خواب کو پورا کررہی ہیں ۔ اس راہ میں گھریلو معاشی مسائل بڑی رکاوٹ رہے۔ اس کے والد آٹو ڈرائیور ہیں ۔ کووڈ ۔ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کام متاثر ہوا۔ ستیہ جیون لیپریسی کالونی بہرام پور کے ایک کمرہ کے مکان میں وہ رہتے ہیں جذام سے متاثرہ افراد کیلئے تعمیر کی گئی ہے۔