آٹو ڈرائیور کے ہاتھوں محبوبہ قتل

   

حیدرآباد : اپل کے علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیور نے اس کی محبوبہ کا قتل کردیا ۔ خاتون جو شوہر کی موت کے بعد آٹو ڈرائیور کے ساتھ بغیر شادی کے ازدواجی زندگی بسر کر ر ہی تھی ۔ کل رات ہلاک کردی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آٹو ڈرائیور انجیا نے رینوکا عمر 30 سال بتائی گئی ہے ، کو اپنے ساتھ چلکا نگر لے گیا جہاں اس نے ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا ۔ دونوں کے ہمراہ شراب کی بوتلیں تھی انجیا پہلے ہی سے نشہ کی حالت میں تھا ۔ دونوں نے مئے نوشی کی اور اس کے بعد وابستگی ہوئی، اس دوران رینوکا نے انجیا سے رقمی مطالبہ کیا جس کے انکار کے بعد اس خاتون نے انجیا کے ساتھ گالی گلوج کی اور اس کو رسواء کیا ۔ برہمی کے عالم میں انجیا نے شراب کی بوتل سے حملہ کیا اور قتل کردیا ۔ ان دونوں کے درمیان چار سال سے تعلقات تھے، 8 سال قبل اس خاتون کے شوہر کی موت ہوئی تھی جو ترکاری فروخت کرتی تھی ۔