حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) رائے درگم کے علاقہ میں تیز رفتار آٹو نے کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب ایک تیز رفتار آٹو جارہا تھا کہ سامنے بائیک آگئی جس کو بچانے کے لئے آٹو ڈرائیور نے آٹو کا رُخ موڑ دیا اور قریب میں ٹھہری ہوئی کار کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں آٹو میں سوار رتنا بائی 43 سالہ برسر موقع ہلاک ہوگئی اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔ خاتون کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)