نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اگلے آٹھ سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر یعنی 2047 تک بھارت دنیا کا سب سے طاقتور ملک بن جائے گا۔ وہ اتوار کو ہریانہ کے جھجر ضلع کے بادلی اسمبلی حلقہ کے کولانہ گاؤں میں پرتھوی راج چوہان کے ایک بڑے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ منوہر لال، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اوم پرکاش دھنکھڑ، ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج ڈاکٹر سنجے شرما اور پارٹی کے دیگر لیڈران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔