چندی گڑھ : پنجاب کے فیروز پور کے کسان نے وزیراعظم نریندر مودی کی ماں ہیرا بین مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ وہ زرعی قوانین منسوخ کرنے کیلئے اپنے بیٹے کو حکم دیں۔ کوئی بھی دوسروں کو انکار کرسکتا ہے لیکن ماں کو نہیں ۔ سارا ملک اس کیلئے آپ کا شکر گزار رہے گا۔ کسان نے لکھا کہ ایک ماں اپنے بیٹے کو حکم دے سکتی ہے۔