رابرٹ وڈرا نے نوجوان لیڈر کی حیثیت سے راہول گاندھی کی ستائش کی
نئی دہلی ۔ 14 ؍ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ’’ آپ سے بہت کچھ سیکھنا ہے ‘‘۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہندوستان کی آبادی 45 سال سے کم عمر رکھنے والے 65 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ آپ کو دیکھئے اور دیگر نوجوان قائدین کو بھی دیکھئے ۔ آپ کی صلاحیتیں دیگر نوجوان قائدین کے لئے قابل تقلیدہیں ۔ رابرٹ وڈرا نے کہا کہ وہ قوم کی خدمت میں راہول گاندھی کے ساتھ ہیں اور یہ عہدہ پارٹی کے کسی بھی عہدہ سے بالاتر ہے ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے حال ہی میں صدر کانگریس کی حیثیت سے استعفی دیا تھا ۔