مغربی بنگال کے وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں دہلی حکومت کے اختیارات کو کم کرنے کی کوششوں کے خلاف ان کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا ، آپ کی جدوجہد میری جدوجہد ہے،ممتا بنرجی نے کہا ، میں اور میری پارٹی پوری طرح آپ کے ساتھ ہیں۔ لوک سبھا میں پیش کردہ جی این سی ٹی ڈی ترمیمی بل 2021 بھارتی جمہوریت کے وفاقی ڈھانچے پر سرجیکل اسٹرائیک ہے۔ مرکزی حکومت کا یہ اقدام جمہوریت کا مذاق ہے
