مل گیا ، گواسکر نے نتیش کے والد کی قربانیوں کو سراہا
ملبورن: لجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے اتوار کے روز ہندوستان کے آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی کے والد متیالا کو بتایا کہ ان کی قربانیوں نے ملک کو کرکٹ میں ایک جوہر تلاش کرنے میں مدد کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف 21 سالہ نتیش کمار ریڈی کی شاندار پہلی ٹسٹ سنچری نے ہندوستان کو چوتھے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر میزبان ٹیم کی برتری کو 105 رنز تک محدود کرنے میں مدد کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے 474 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 221 رنز پر سات وکٹیں گنوانے کے بعد ایک موقع پر مشکل میں پڑ گئی تھی۔ جذبات سے مغلوب گواسکر نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں (نتیش کے سفر میں) اور آپ کی وجہ سے میری آنکھوں میں آنسو ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی وجہ سے ہندوستان کو کرکٹ میں ایک جوہر ملا ہے۔ ریڈی کی جذباتی ماں نے گواسکر کو بتایا کہ وہ اب بھی یقین نہیں کر سکتی کہ اس کا بیٹا اتنے بڑے میدان پر کھیل رہا ہے اور اس نے اتنی بڑی اننگز کھیلی۔ متیالا نے سب کا شکریہ ادا کیا اور احترام کے طور پر گواسکر کے پاؤں کو چھوا۔