آکولہ للیتا‘ ویمنس فینانس کارپوریشن کی چیرپرسن نامزد

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :قانون ساز کونسل کی سابق رکن آکولہ للیتا کو ویمنس فینانس کارپوریشن کی چیرپرسن کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کیا ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے گذشتہ دو دنوں سے مختلف کارپوریشن کے چیرمینس کو نامزد کررہے ہیں اسی کے تحت آکولہ للیتا کو ویمنس فینانس کارپوریشن کے چیرمین کی حیثیت سے نامزد کیا ہے آکولہ للیتا قانون ساز کونسل کی سابق رکن ہے ان کی معیاد حال ہی میں مکمل ہوئی تھی جس پر انہیں دوبارہ نامزد کئے جانے کے امکانات ہیں لیکن پارٹی نے انہیں دوبارہ نامزد نہیں کیا مقامی ادارہ جات کیلئے نظام آباد سے ایم ایل سی کی حیثیت سے بھی نامزد کئے جانے کے قوی امکانات ظاہر کئے جارہے تھے لمحہ آخر میں کے کویتا کے نام کو قطعیت دینے کے بعد آکولہ للیتا کو مناسب عہدہ فراہم کرنے کا چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے تیقن دیا تھا اسی کے تحت چیف منسٹر نے آکولہ للیتا کو ویمنس فینانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی چیرپرسن نامزد کیا ہے ۔ آکولہ للیتا کو چیرپرسن کی حیثیت سے نامزد کئے جانے پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا ، مئیر نیتو کرن کے علاوہ ٹی آرایس قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔