آہ ! مو لانا حافظ محمد قاسم نظامیؒ

   

دنیا سے ہر کسی کو جانا ہے لیکن کسی کا جانا بہت زیادہ رنج کا سبب ہو تاہے ۔ایسا ہی مو لانا حافظ محمد قاسم نظامی واڑی ولد الحاج شیخ فرید مرحوم کا جانا ہے ۔مو صو ف کئی خو بیوںسے نو ازے گئے تھے یہ دارالعلوم عربیہ کائو رم پیٹہ کے ذہین اور محنتی طلبہ میں شمارہو تے تھے ۔ جامعہ نظامیہ حیدرآباد جامعہ عثمانیہ حیدرآباد سے اپنی تعلیم کی تکمیل کئے واڑی جنکشن کے پہلے حافظ اور خو اجہ ہائی اسکو ل گلبرگہ شریف کے بیسٹ ٹیچر ایو ارڈ یافتہ تھے ۔اور وہیں سے اگسٹ ۲۰۱۵؁ ء میں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدو ش ہو ئے اور دینی خدمات کے مئوثر اور کامیاب داعی تھے ۔اپنے خاندان کی دینی اصلاحی اور رفاہی ضرو ریات کا بھی خاص خیال رکھتے چنانچہ اپنے بھائیوں، لڑکوں، پو تروں،نو اسوں ،بھانجو ں اوربھتیجو ں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کئے نیز اپنے وطن اور گلبرگہ میں بے شمار شاگرد تیار کئے اپنے شاگردوں کی دینی تربیت کے ساتھ پابندی اخلاق وفرائض پر کڑی نظر رکھتے تھے۔
مو لانا عبدالخالق حیرت نظامی واڑی رحمہ اللہ کے خاص شاگرد تھے ۔ حضرت ابو البرکات سید خلیل ا للہ شاہ نقشبندی سے سلسلہ نقشبندیہ میں بیعت کئے ۔ درس رشد و ہدایات کے سلسلہ کے ساتھ امامت و خطابت اصلاحی درس و بیان جامع مسجد مارکٹ گلبرگہ میں طویل عرصہ خدمات انجام دئیے ۔اپنے افراد خاندان کے ساتھ متعدد مرتبہ حج و زیارت رو ضہ منو رہ سے سرفراز ہو ئے ۔یہ بھی حسن اتفاق ہے کہ ان کی ولادت ، ملازمت اور آخرت کا سفر بھی ماہ صفر المظفر میں ہی ہو ا۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَo
درگاہ حضرت بندہ نو از رحمتہ اللہ علیہ کے احاطہ میںآپ کی نماز جنازہ کی امامت فرزند حافظ محمد ہاشم قادری کامل نظامیہ نے کی ۔احاطہ مصلیو ں کی کثرت کی وجہ سے تنگدامنی کا شکوہ کررہا تھا۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین