آیوش منسٹر ی نے پتانجلی کی کرونا دوا کی تشہیر پر لگائی روک

,

   

پتانجلی کی جانب سے کئے گئے دعوی جس میں کہاگیا ہے کہ اس نے کویڈ 19علاج کرنے والے دواء انہوں نے دستیاب کرلی ہے‘ مذکورہ ایوش منسٹری اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر)نے کہاکہ وہ اس میں ملوث نہیں ہے۔ مذکورہ کمپنی نے اب تک اپنے دومرحلوں کی کلینکل جانچ کی کوئی تفصیلات واضح نہیں کی ہے

نئی دہلی۔ بابا رام دیو کی پتانجلی نے کرونا وائرس کی وباء کے علاج کے لئے ایورویدک دواء لانچ کی ہے اور دعوی کیاہے کہ 3-7دنوں میں 100فیصد نتائج برآمد ہوں گے۔

منگل کے روز پتانجلی نے ”کرونیال اور سواسارا“ کو لانچ کیا ہے‘ جس کے متعلق وہ دعوی کررہے ہیں کہ ایورویدک کے ذریعہ کویڈ19کا اس سے علا ج کیاجاسکتا ہے‘اور اس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ متاثرین مریضوں پر کلنیکل استعمال کے دوران 100فیصد نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

مگر پتانجلی کے اس دعوی کو شدید دھچکا اس وقت لگا جب حکومت ہند کے محکمہ آیوش نے بابا رام دیو کے اس دوا ء پر جانچ تک روک لگانے کے احکاما ت جاری کئے ہیں۔پتانجلی کی جانب سے کئے گئے دعوی جس میں کہاگیا ہے کہ اس نے کویڈ 19علاج کرنے والے دواء انہوں نے دستیاب کرلی ہے‘ مذکورہ ایوش منسٹری اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر)نے کہاکہ وہ اس میں ملوث نہیں ہے۔

مذکورہ کمپنی نے اب تک اپنے دومرحلوں کی کلینکل جانچ کی کوئی تفصیلات واضح نہیں کی ہے۔حکومت ہند کے محکمہ آیوش کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی اے این ائی نے ٹوئٹ کیاہے کہ”کویڈ 19کے علاج کے لئے پتانجلی ایورویدا لمٹیڈکی جانب سے تشکیل دئے گئے ایورویدا میڈیسن کے متعلق نیوز پر منسٹری توجہہ مبذول کی ہے۔

مذکورہ کمپنی سے استفسار کیاجاتا ے کہ وہ ادوایات کی تفصیلات فراہم کریں اور اس کی جانچ تک مذکورہ دوا کی تشہیر روک دیں“۔ منسٹری برائے آیوش۔پچھلے سات سالوں میں بابا رام دیو ہندوستان مارکٹ میں سب سے بڑے کمپنی کے طور پر ابھری ہے۔