ائر مارشل مانویندر سنگھ نے سکندرآباد میں سی اے ڈبلیو کا دورہ کیا

   

حیدرآباد، 13 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کے ائر آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ٹریننگ کمانڈ) ایئر مارشل مانویندر سنگھ نے اتوار کو سکندرآباد میں کالج آف ایئر وارفیئر (سی اے ڈبلیو) کا دورہ کیا۔سی اے ڈبلیو کے کمانڈنٹ ائر وائس مارشل منیش کھنہ نے اے او سی۔ان۔سی کا خیرمقدم کیا۔ اپنے دورے کے دوران ایئر مارشل نے کالج میں ہونے والی تربیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جن میں انفراسٹرکچر کی ترقی بھی شامل ہے ۔بعد ازاں انہوں نے افسران سے خطاب کیا اور انہیں قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔ منیش کھنہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کارکردگی کو حاصل کرنے اور مسلح افواج کی فطرت اور اعتماد کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے رہیں۔ ایک دفاعی ریلیز میں کہا گیا کہ ائر مارشل نے تربیت کے اس پہلو پر دوبارہ زور دیا جو آپریشنل صلاحیتوں کی بنیاد ہے اور مجموعی صلاحیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔