نئی دہلی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے تینوں افواج کے سربراہان کا ایک اجلاس طلب کیا اور ہدایت دی کہ ایک ائر ڈیفنس کمان 30 جون تک تشکیل دینے کی ایک تجویز تیار کی جائے تاکہ ملک کی فضائی سکیوریٹی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ائر ڈیفنس کمان میں تینوں افواج کے ائر ڈیفنس کے وسائل شامل کئے جائیں گے ۔