ائمہ اور مؤذنین کی زیر التواء7 ہزار درخواستوں کی منظوریاسمبلی میں چیف منسٹر کا اعلان

   

حیدرآباد/6 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کیلئے زیر التواء 7 ہزار درخواستوں کی فی الفور منظوری کا اعلان کیا۔ اسمبلی میں ریاست کی مجموعی ترقی پر مباحث کے دوران مجلس کے فلور لیڈر اکبر اویسی کی توجہ دہانی پر چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست بھر میں 10 ہزار ائمہ و مؤذنین کو ہر ماہ 5000 روپئے اعزازیہ دیا جارہا ہے اور مزید 7 ہزار درخواستیں زیر التواء ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام زیر التواء درخواستوں کو منظوری دے کر پیر کو سرکاری احکامات جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے حکومت پابند عہد ہے۔