ائمہ مؤذنین کے اعزازیہ کیلئے 10 کروڑ کی اجرائی

   

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اسکیم کے لئے 10 کروڑ روپئے جاری کئے۔ ائمہ اور مؤذنین کو جن کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہے، 2 مہینوں ستمبر اور اکٹوبر کا اعزازیہ جاری کیا جائے گا۔ گرانٹ اِن ایڈ بجٹ سے یہ رقم جاری کی گئی۔ باقی مہینوں کا اعزازیہ توقع ہے کہ رمضان المبارک سے قبل جاری کردیا جائے گا۔ ائمہ اور مؤذنین کے اعزازیہ کی اسکیم پر عمل آوری وقف بورڈ کی جانب سے کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ائمہ اور مؤذنین کو 4 ماہ کے بقایہ جات کی ادائیگی باقی ہے۔