درخواست ’@isro.gov.in‘پر دی جاسکتی ہے
مذکورہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ائی ایس آر او) نے اپنے دوسرے ینگ سائنس داں پروگرام(یوا وگیان کاریارکم) کی شروعات کردی ہے۔
اس کے لئے رجسٹریشن کی شروعات3فبروری202سے ہوئی اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ24فبروری مقرر کی گئی ہے۔
خلائی ادارے نے کہاہے کہ یہ دوہفتوں طویل پروگرام کا انعقاد11مئی سے 22مئی تک ہوگا۔طلبہ ادارے کی سرکاری ویب سائیڈ isro.gov.inپر درخواست داخل کرسکتی ہیں۔
ادارے نے اپنے دس روز پروگرام کی تفصیلات بھی پیش کی ہے جس کا مقصد خلائی نظریات اور متعلقہ ٹکنالوجی کے متعلق شعور بیداری ہے۔
فی الحال نویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ اس پروگرام کے لئے درخواست دے سکتے ہیں
جن میں اورسیز ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ اٹھویں جماعت کے نشانات کی بنیاد پر ہر ریاست سے تین بچوں کا ائی ایس آر او انتخاب کرے گی جس میں بچوں کے زائد تعلیمی سرگرمیوں کے نشانات بھی شامل رہیں گے
۔ریاستی سطح پر امیدواروں کے انتخاب کااعلان 2مارچ2020کو ہوگا وہیں 30مارچ کے روز قطعی فہرست کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملک بھر میں پھیلے ہوئے ائی ایس آر او کے مرکز میں امیدواروں کو رکھا جائے گا‘ جس میں ترویننتھاپورم کاوکرم سارا بائی اسپیس سنٹر‘ یوآر راؤ سٹلائیٹ سنٹر بنگلورو‘ اسپیس اپلیکشن سنٹراحمدآباداور دیگر مراکز بھی شامل ہیں۔
کم سے کم طلبہ کو 8ویں جماعت میں ساٹھ فیصد نشانات اس عمل کے لئے درکار ہیں۔ ان لائن درخواست پرکرنے کے بعد تحریری امتحانات بھی منعقدکرائے جائیں گے